اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ نے منتخب وزیراعظم کو تاحیات نااہل قرار دے دیا، 2018 کے چوری شدہ الیکشن نے سیاست میں سب کچھ بدل دیا۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایسا با مقصد اور واضح بل پہلے نہیں آیا، سپریم کورٹ سوموٹو پاور استعمال کرتی رہی ہے، سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود کرنا ہو گا، پورے پاکستان کو دکھانا ہو گا کہ ماضی میں کیا ہوتا رہا ہے۔
سب جانتے ہیں کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پاکستانی سیاست پر اثرانداز ہوتے ہیں ،شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا کہ سچائی کمیشن بنایا جائے، حقائق بہت تلخ ہوتے ہیں، ماضی کے کردار کو دیکھنے کی ضرورت ہے، یہ سیاسی، عسکری اور عدالتی قیادت کی ذمہ داری ہے۔ ملک کو بحران سے نکلنے کا راستہ نکالنا ہے، یہ سب کے لیے ہے۔ مل بیٹھ کر راستہ نکالنا ذمہ داری ہے،
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیف جسٹس، آرمی چیف کو یہ قدم اٹھانا چاہیے، چیف جسٹس بہترین آدمی ہیں، ان کی بات شاید سب سنیں گے، بحث عوام کے سامنے ہونی چاہیے، دراصل یہ کردار ملک کے صدر کا ہے، صدر ا چھے ہیں لیکن خود کو غیر جانبدار ثابت نہیں کر سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمر عطا بندیال یہ نہیں کر سکتے تو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں سیاست نہیں ملکی مفاد کو ترجیح دی جائے، سب کچھ الیکشن سے حل ہوتا ہے