اچھی صحت کے لیے کم از کم کتنی ورزش ضروری ہے؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اچھی صحت کے لیے ورزش کی کم از کم مقدار کتنی ضروری ہے؟ ویسے تو باقاعدگی سے ورزش صحت کے لیے اچھی ہے لیکن جریدے جاما نیٹ ورک میں شائع ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے لوگوں کو کم سے کم کتنی ورزش کرنی چاہیے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں ایک یا دو بار 8000 قدم چلتے ہیں ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ورزش کے دوران پٹھوں کومضبوط بنانے کا آسان نسخہ

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ ہفتے میں ایک یا دو بار اس طرح چہل قدمی دل کی صحت کے لیے وہی فوائد رکھتی ہے جو روزانہ 8000 قدم چلتے ہیں۔جاپان کی کیوٹو یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، امریکا کے محققین کے مطابق نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جن لوگوں کو روزانہ ورزش کرنا مشکل ہوتا ہے، اگر وہ ہفتے میں ایک یا دو بار بھی 8 ہزار قدم چلیں تو ان کی صحت میں بہت بہتری آئے گی۔

زیادہ فائدہ ہے۔سب سے عام عادت جو لوگوں کو ناراض کرتی ہے۔اس تحقیق میں 3100 افراد شامل تھے اور ٹریکرز کے ذریعے ان کے یومیہ قدموں کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔محققین نے ایک دہائی تک ان افراد کی صحت کی پیروی کی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ ہفتے میں ایک یا دو دن 8000 قدم چلتے ہیں ان میں اگلی دہائی میں کسی بھی بیماری سے مرنے کا خطرہ 14.9 فیصد کم ہوتا ہے۔ایک مہلک بیماری جو علامات کے بغیر بھی آپ پر حملہ کر سکتی ہے۔

ورزش سے دماغ بیماری سے بچا جا سکتا ہے ؟

اسی طرح 7 دنوں میں 3 سے 7 بار 8000 قدم چلنے سے موت کا خطرہ 16.5 فیصد کم ہوجاتا ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ عادت 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے صحت کے لیے سب سے زیادہ فائدے رکھتی ہے۔محققین کے مطابق ہفتے میں ایک یا دو دن 8000 قدم یا اس سے زیادہ پیدل چلنے سے دل کی بیماری سمیت ہر قسم کی بیماریوں سے موت کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca