اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے پر ایک تماشائی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو اوڈیشہ کے ضلع کوٹک میں کرکٹ میچ کے دوران ایک تماشائی ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ دوپہر 12.30 بجے کے قریب دو ٹیموں برہم پور اور سنکر پور کے درمیان کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا جب مخالف ٹیم نے برہم پور ٹیم کے بلے باز کے خلاف وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہونے کی اپیل کی۔ اور امپائر نے اسے آؤٹ قرار دیا۔تاہم، امپائر کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے، بیٹنگ ٹیم امپائر کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنے اور اسے ‘نو بال’ قرار دینے پر مجبور کرنا چاہتی تھی۔
اس دوران میچ دیکھنے آئے 22 سالہ نوجوان نے بیٹھے امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے کی کوشش کی تو چند لوگوں نے مبینہ طور پر اس کی پٹائی کی اور تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔پولیس نے زخمی نوجوان کو مقامی اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان پر حملہ کرنے والوں کی شناخت ہو گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔