اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سعودی شاہی حکام نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کو عمرے کی دعوت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے، نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر عمرے پر جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے، شاہ سلمان کی دعوت پر نواز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی شاہی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کی دعوت دی ہے، نواز شریف کے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی جائیں گی۔
نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے حتمی شیڈول کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا، کئی ارکان پارلیمنٹ اور وزراء نے بھی عمرے کے لیے سعودی عرب روانگی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔