170
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد شرح سود ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 21 فیصد تک پہنچ گئی۔
مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی سٹیٹمنٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ہے۔
اضافے کے بعد پالیسی کی شرح 21 فیصد کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس سے قبل 2 مارچ کو اس میں 300 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا۔ شرح سود 33 دن کی مدت کے لیے 4 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔
گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پالیسی ریٹ 14.75 فیصد تھا۔ رواں مالی سال کے دوران اب تک شرح سود میں 6.25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔