اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے لبرٹی چوک میں آئین اور جمہوریت کی بحالی پر یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب اسکرین پر لائیو دکھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کو بحال کرکے جمہوریت کو بچایا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی اور فیصلہ ممکن نہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں میدان سے بھاگیں نہیں، پی ڈی ایم جماعتوں کو بھی جمہوری عمل کا حصہ بننا چاہیے، یہ جمہوریت اور آئین کی جیت ہے۔
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم ، انتخابات 14مئی کو ہوں گے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب میں پولنگ 14 مئی کو کرانے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے حامی وکلا نے سپریم کورٹ کے باہر جشن منایا اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔