حکمران اتحاد کا تین ججز کے خلاف ریفرنس لانے پر غور،فضل الرحمان کا تصادم کا راستہ اختیار کرنے کامشورہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکمران اتحاد تین ججز کے خلاف ریفرنس لانے پر غور ،وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، مریم نواز سمیت اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے جب کہ نواز شریف نے ویڈیو لنک پر بھی شرکت کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئینی بحران پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کی وجوہات پر بریفنگ دی اور سیاسی قیادت کے سامنے مختلف آئینی اور قانونی آپشنز رکھے گئے۔
ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے اجلاس کو بتایا کہ نامکمل فیصلے پر عملدرآمد ممکن نہیں ہو گا۔ اس موقع پر شرکاء نے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی مسئلے اور وزیراعظم کی قیادت سے متعلق نامکمل فیصلے پر تشویش ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے تصادم کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا جب کہ نواز شریف اور مریم نواز نے بنچ میں شامل ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا۔
ملاقات میں سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سول بالادستی اور پارلیمنٹ کے استحکام کے لیے جدوجہد کی جائے گی، پارلیمنٹ کی بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ نہ بنا کر انصاف کا قتل کیا گیا، پارلیمنٹ کو چاہیے اس کی بالادستی کو پہچانیں۔ اگر آپ اب بھی معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرتے ہیں تو اس سے بہت نقصان ہوگا۔
اجلاس کے اختتام پر تمام قانونی آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ججز کے خلاف ریفرنس لانے پر بھی غور کیا گیا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔