380
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مرغی کا سالن مزیدار نہ بنانے کی شکایت پر مشتعل باپ نے اپنے نوجوان بیٹے کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے رہائشی باپ بیٹے میں کھانے پر جھگڑا ہوا جو لڑائی میں بدل گیا۔
یہ بھی پڑھیں
بھارتی فوجی افسر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کیوں کی ؟
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 32 سالہ شیوا رام نے گھر میں پکا ہوا چکن کڑاہی کھانے سے انکار کر دیا کیونکہ اس کا ذائقہ خراب تھا۔ شیو رام کے والد شینا نے اسے زبردستی کھانا کھانے پر مجبور کر دیا اور انکار پر مشتعل ہو کر اپنے بیٹے کو لاٹھی سے سر پر مار کر قتل کر دیا۔
مزیدپڑھیں
جس لڑکی قتل کے الزام میں والد اور بھائی جیل گئے وہ 9 سال بعد زندہ نکل آئی
پولیس نے اپنے نوجوان بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے اہل خانہ میں اس کی بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔