437
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سدھیر نائک 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سدھیر نائیک گھر میں گرنے سے زخمی ہوئے اور ان کے سر پر معمولی چوٹ آئی۔
اطلاعات کے مطابق وہ ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم انہوں نے مختصر علالت کے بعد بدھ کو ہسپتال میں آخری سانس لی۔سدھیر نائک نے 70 کی دہائی میں ہندوستان کے لیے 3 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے کھیلے، اس کے علاوہ 85 فرسٹ کلاس میچوں میں 35.29 کی اوسط سے 4,376 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ سدھیر نے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں چیف کیوریٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ سدھیر کے انتقال پر بھارتی کرکٹ بورڈ، موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر سلیم درانی بھی گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے۔