اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کے ساحلی شہر تل ابیب میں ایک حملہ آور نے سیاحوں پر گاڑی چڑھا دی۔
حملے میں ایک اطالوی سیاح ہلاک اور 5 دیگر سیاح زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہر غزہ پر حملہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور عرب اسرائیلی تھا اور ہلاک ہونے والے غیر ملکی سیاح تھے۔مقبوضہ بیت المقدس حملے کے بعد پولیس اور فوج کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔ دوسری جانب اطالوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں میں سے ایک اس کا شہری تھا۔