281
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا وفد ایران میں سفارتی مشن کی بحالی کے لیے تہران پہنچ گیا ہے۔
سعودی وفد کا دورہ چین میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد ہوا، جب انہوں نے گزشتہ ماہ سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ایرانی صدر کو دورہ سعودی عرب کی دعوت
سعودی وزارت خارجہ نے سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے ذریعے کہا کہ یہ دورہ 10 مارچ کو چین کی ثالثی میں دونوں علاقائی طاقتوں کے درمیان ہونے والے "سہ فریقی معاہدے پر عمل درآمد” کا حصہ ہے، جس سے 2016 سے کشیدہ تعلقات کو بحال کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
سعودی عرب، ایران سفارتی تعلقات کی بحالی ، عالمی رہنماؤں کا خیر مقدم
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہ نے بیجنگ میں ملاقات کی اور خلیجی خطے میں "سلامتی اور استحکام” لانے کے عزم کا اظہار کیا۔وزارت خارجہ نے بتایا کہ سعودی وفد نے ہفتہ کو تہران میں وزارت خارجہ میں ایران کے چیف آف پروٹوکول سے ملاقات کی۔