اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرا ن نے بے حجاب خواتین کی نگرانی کے لیے عوامی مقامات پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایران کے میڈیا کے مطابق ایرانی پولیس نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ عوامی مقامات اور سڑکوں پر کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ لازمی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی نگرانی کی جا سکے تاکہ بے حجاب خواتین کی شناخت اور انہیں سزا دی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں
ایران میں حجاب نہ پہننے والی خواتین کو جرمانہ عائدکرنے کا فیصلہ، شناختی کارڈ بھی ضبط کیا جائے گا
پولیس نے مزید کہا کہ ایک بار ایسی خواتین کی شناخت ہو جانے کے بعد، خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹیکسٹ پیغامات موصول ہوں گے جس میں انہیں نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔ ایران کی میزان نیوز ایجنسی اور دیگر سرکاری میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد حجاب کے قانون کے خلاف مزاحمت کو روکنا ہے۔
مزید پڑھیں
ایران میں حجاب مخالف مظاہروں میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے
اس طرح کی مزاحمت ملک کی روحانی بنیاد کو کمزور کرتی ہے اور عدم تحفظ کو پھیلاتی ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد اپنے حجاب کو ہٹا رہی ہے جس کے نتیجے میں متعدد خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایران کے آنجہانی صدر اکبر ہاشمی کی صاحبزادی فائزہ ہاشمی بھی شامل ہیں۔