265
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے 2800 سے زائد سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے۔
بھارت سے سکھ یاتری 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔
دورے کے دوران یاتری ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب جائیں گے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری وائی رانا شاہد نے سکھوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی سرزمین پر آکر بہت خوش ہیں۔
سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد 18 اپریل کو بھارت روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ بھارت سے ہر سال بڑی تعداد میں سکھ یاتری مختلف مذہبی تہواروں اور تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آتے ہیں۔