335
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں منعقدہ حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری یونس شاہ مرادی نے جیت لیا۔
سعودی جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کونسلر ترکی الشیخ نے ‘عطر الکلام’ پروگرام کی آخری قسط میں 20 جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا۔
تلاوت کے زمرے میں پہلا انعام 30 لاکھ سعودی ریال ( 23 کروڑ روپے)تھا جو ایران کے یونس شاہ مرادی نے حاصل کیا۔اذان کیٹیگری میں سعودی عرب کے محمد آل شریف پہلے نمبر پر آئے اور 20 لاکھ ریال کے انعام کے حقدار ٹھہرے۔تلاوت میں سعودی عرب کے عبدالعزیز الفقیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے 20 لاکھ ریال اور مراکش کے زکریا الزریق نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے 10 لاکھ ریال جیتے۔