300
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی عدالت نے فاکس نیوز کو ہتک عزت کے مقدمے میں ثبوت چھپانے کا مجرم قرار دیا ہے۔
امریکی جج ایرک ڈیوس نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ فاکس نیوز نے دستاویز کو کیسے ہینڈل کیا اور کیا روپرٹ مرڈوک کے کارپوریٹ کردار کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔ جج نے اس مقصد کے لیے ایک وکیل کی تقرری پر غور شروع کر دیا ہے، آج مقدمے کی سماعت کے لیے جیوری کا انتخاب اور پیر کو بیانات شروع کیے جائیں گے۔