257
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
COP 28 کانفرنس 30 نومبر سے 12 دسمبر 2023 تک دبئی میں ہوگی۔ وزیراعظم نے دعوت پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ برادرانہ تعلقات کو باہمی فائدہ مند اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنا دونوں ممالک کی قیادت کا مشترکہ عزم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں 17 لاکھ پاکستانی آباد ہیں جو دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوشحالی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔