یو اے ای نے ایک ارب ڈالر کی مالی امداد کی تصدیق کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر کی مالی امداد کی تصدیق کردی جب کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطے میں ہے، ایک ارب ڈالر جمع کرانے کے لیے دستاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیرونی فنانسنگ 6 ارب ڈالر کرنے کا معاہدہ

واضح رہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ جلد عملے کی سطح کے معاہدے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ روز ایک اور اہم ورچوئل میٹنگ ہوئی جس کی قیادت پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی جبکہ واشنگٹن سے وزارت خزانہ، اقتصادی امور کے سیکرٹریز اور اسٹیٹ بینک کے گورنر نے اجلاس میں شرکت کی

۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ڈپٹی ایم ڈی اائی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورتحال اور اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔