اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں وزیراعلیٰ کا پوسٹر ہٹانے پر کتے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کی دیوار پر وزیراعلی جگن موہن ریڈی کے پوسٹر کو نوچنے پر کتے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے علاقے وجے واڑہ میں تیلگو دیشم پارٹی کا رہنما ایک کتے کے خلاف عجیب و غریب شکایت لے کر مقامی تھانے پہنچ گیا اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔یہ مقدمہ ایک وائرل ویڈیو کے تناظر میں درج کیا گیا تھا جس میں ایک کتے کو دیوار پر لگے پوسٹر کو نوچتے اور پھاڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پوسٹر پر چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کی تصویر تھی۔
یہ بھی پڑھیں
مرغی پہلےآئی یا انڈا ؟ جانیے دلچسپ سوا ل کا جواب
تلگو دیشم پارٹی کے مقامی لیڈر داساری ادے سری نے مطالبہ کیا کہ کتے کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔تاہم سوشل میڈیا صارفین اور اپوزیشن رہنماؤں نے اس مطالبے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیشم پارٹی کے رہنما کو ذہنی علاج کرانا چاہیے۔