ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔
میاں داؤد ایڈووکیٹ کی جانب سے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا جس میں آئین کے آرٹیکل 209 اور ججز کے ضابطہ اخلاق کے سیکشن 3 سے 6 اور 9 پر مبنی ہے۔
ریفرنس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید کے نام شامل ہیں۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ منظور شدہ بل کو سماعت کے لیے مقرر کرکے پارلیمنٹ کے اختیارات سے تجاوز کیا گیا، پارلیمنٹ کے بل کی سماعت کے لیے 8 رکنی غیر آئینی بینچ تشکیل دیا گیا۔
ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کے خلاف حکم امتناعی عدالتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
ججز کے خلاف ریفرنس کی کاپی جسٹس فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود، جسٹس منصور کو بھجوا دی گئی ہے جب کہ ریفرنس کی کاپی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔
214