اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے عدلیہ سے مقابلہ کرکے سول نافرمانی کی بنیاد رکھ دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ آج سے سیاسی شطرنج کا کھیل شروع ہوگا،سیاسی جماعتیں ہاریں گی اور عدلیہ جیتے گی۔
حکومت نےعدلیہ کےمقابلےپرآکرسول نافرمانی کی بنیادرکھ دی ہےعدالتی حکم کی نافرمانی حکم عدولی بغاوت کےزمرےمیں آتی ہےآج سےسیاسی شطرنج کاکھیل شروع ہوجائےگاحکومت کےنااہل بونےچابی کھلونوں نےملکی معاشی سیاسی اقتصادی عدالتی بنیادیں ہلادی ہیں۔حکومت کےسیاسی مہرے مات کھائیں گےاورعدلیہ جیتےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 14, 2023
سابق وزیر نے کہا کہ 8 ججز کا فیصلہ نہ ماننا ملک میں انتشار، خلفشار اور فسطائیت کو دعوت دے گا، شہباز شریف کو نااہل قرار کرآصف زرداری دم لے گا،یہ 97 کو دہرانے کی ناکام سازش کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی آئین اور قانون کی بقاء میں مضمر ہے، حکومت کے فیصلے عدلیہ کی آزادی اور معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔
حکومت کےفیصلےعدلیہ کی آزادی اورمعاملات میں مداخلت کےمترادف ہیں عدلیہ آئین قانون کاجھنڈابلندرکھےگی مداخلت کی اجازت نہیں دےگی۔نیب منی لانڈرنگ کےکیسزآئینی اورقانونی انجام کوپہنچیں گےاورسیزکوووٹ کاحق ملےگاغریب کےلیےانتظار کی گھڑیاں ختم ہونےکو ہیں۔اتوارکوافطاری پر پریس کانفرنس کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 14, 2023
عدلیہ آئین اور قانون کے پرچم کو سربلند رکھے گی، کسی صورت مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ نیب منی لانڈرنگ کے کیسز آئینی اور قانونی انجام کو پہنچیں گے، اوورسیز کو ووٹ کا حق ملے گا، غریبوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں، اتوار کو پریس کانفرنس کروں گا۔