520
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی عمران خان نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی
عمران خان نے استدعا کی کہ مجھ پر غداری سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے اور مجاز عدالت سے رجوع کرنے کے لیے مناسب وقت فراہم کرے۔
عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی۔
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔