اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عید کی تعطیلات 20 اپریل سے شروع ہوں گی۔
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امارات میں 29 رمضان سے 3 شوال تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ مملکت میں عید الفطر 21 اپریل کو ہوگی، شوال کے چاند کی پیدائش جمعرات کو ہوگی جو 20 اپریل کو غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد نظر آئے گی۔