مافیازاپنی چوری چھپانے کے لیے ملک کا نظام تباہ کر رہے ہیں،عمران خان

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ سیاستدان نہیں مافیاز ہیں ، اپنی چوری چھپانے کے لیے ملک کا نظام تباہ کر رہے ہیں، مجھے افسوس ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے خلاف سازش ہورہی ہےاسمبلی میں چیف جسٹس اور ججز کے خلاف غلط زبان استعمال کی جا رہی ہے، میں 30 سال سے ان سے لڑ رہا ہوں۔  مافیاز ہیں، طیاروں سے عریاں تصاویر پھینکنا مافیا کا کام ہے۔

 

عمران خان نے کہا کہ نیب میں ترمیم کر کے اپنے 1100 ارب معاف کر دیے، ڈر ہے کہ کہیں این آر او ختم نہ ہو جائے، ان کی کابینہ کے 60 فیصد لوگ ضمانت پر تھے سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کو جنرل باجوہ نے بچایا، لیکن وہ اپنی چوری بچانے کے لیے ملک کا نظام تباہ کر رہے ہیں۔ مجھے افسوس ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہیں ڈر ہے کہ کہیں عمران خان اقتدار میں نہ آ جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ ان کا ایک نکاتی ایجنڈا مجھے اقتدار میں نہ آنے دینا ہے، انہیں ڈر ہے کہ اگر میں اقتدار میں آیا تو ان کے تمام کیسز دوبارہ کھل جائیں گے۔ شہباز شریف نے اقتدار میں آتے ہی اپنے مقدمات بند کر دیے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ان کے اپنے چیئرمین نیب نے ہاتھ اٹھا کر استعفیٰ دیا، ایف آئی اے نے اپنے کیسز بند کر کے ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com