224
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان، مرکزی رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف ہتک عزت کے کیسز سماعت کے لیے مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس بھی پیر کو سماعت کے لیے مقرر، الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ پیر کو مقدمات کی سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن کی توہین کا کیس ، عمران خان اور دیگر کیخلاف فیصلہ کل سنایا جائے گا
گزشتہ سال اگست میں الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کی توہین کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا اور مختلف میٹنگز، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران توہین کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا جس میں عمران خان کے مختلف بیانات، تقاریر، پریس کانفرنس اور ان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف استعمال کیے گئے الفاظ، جھوٹے بیانات اور من گھڑت الزامات کا ذکر کیا گیا تھا۔