268
اردو رولڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو سندھ ہائوس سے گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو کراچی کے علاقے خیابان راحت میں ان کے پارٹی دفتر سے گرفتار کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے علی زیدی کی گرفتاری کی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے کہا کہ علی زیدی کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے، یہ ظلم و جبر کا نظام کسی صورت قبول نہیں۔
فردوس شمیم نقوی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو سندھ پولیس نے سندھ ہائوس سے گرفتار کیا، سندھ حکومت کے لیے شرم کا مقام ہے۔
فردوس نقوی نے الزام لگایا کہ پولیس نے سندھ ہاس ڈی ایچ اے میں توڑ پھوڑ کی، ایف آئی آر نہیں دکھائی، کچھ نہیں بتایا، ویڈیو بنانے والے کا موبائل ٹوٹ گیا۔