195
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مفتی عبدالشکور کا انتقال جماعت، میری ذاتی زندگی اور خطے کا بڑا نقصان ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی جماعتی، سماجی، تدریسی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مفتی عبد الشکور درویش انسان تھے، انہوں نے حجاج کرام کی خدمت کی، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات کو بلند کرے، یہ غم صرف ان کے اہل خانہ کا نہیں ہے میں اور پوری جماعت غمزدہ ہیں۔