عمران خان نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی کمیٹی قائم کردی

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پاکستان کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے جاری کر دیا ہے۔
تین رکنی کمیٹی میں پرویز خٹک، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔
تحریک انصاف کی تین رکنی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے جماعت اسلامی پاکستان سے مذاکرات کرے گی۔
یاد رہے کہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گزشتہ روز لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شہباز شریف اور عمران خان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com