156
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سراج الحق صاحب بات کرنے آئے ہیں اور علی زیدی کو اٹھا لیا گیا ہے، حکومت پہلے مذاکرات کا ماحول بنائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گرفتار نہیں ہو سکتا، لوگوں پر تشدد کیا جا رہا ہے اور مذاکرات بھی ہو رہے ہیں۔ آئین بہت واضح ہے۔ اس کے خلاف 190 اور 204 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ 6 ماہ کی سزا بھی دے سکتی ہے، 5 سال کی نااہلی بھی دے سکتی ہے، یہ وزیراعظم کا دل ہے، نااہلی ہونے تک نہیں رکیں گے، نااہلی کا سارا پلان بنا لیا ہے ہم پی پی 25 سے الیکشن لڑیں گے، سابق ایم پی اے بھی ہمارے بھائی ہیں۔