254
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی۔
نائلہ کیانی نے دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی انا پورنا جو 8 ہزار 91 میٹر بلند ہے سر کر لیا ۔
وہ اس چوٹی کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔نائلہ کیانی پیر کی صبح مانٹ اناپورنا کی چوٹی پر پہنچیں، انہوں نے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کے ساتھ مل کر اناپورنا کو سر کیا۔6 رکنی ٹیم میں دو پاکستانی کوہ پیماں کے ساتھ بھارت کے ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔
نائلہ کیانی اس سیزن میں مائونٹ ایورسٹ اور لوٹسے بھی سر کریں گی۔واضح رہے کہ نائلہ 8000 میٹر سے بلند 4 چوٹیوں کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، وہ اس سے قبل گیشر برم ون اور گیشر برم ٹو کو سر کر چکی ہیں۔