افسران آئین کو پس پشت ڈال کر پیسے کیسے دے سکتے ہیں،وفاقی وزیر قانون

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے اسٹیٹ بینک کو فنڈز فراہم کرنے کے حکم پر قائمہ کمیٹی نے معاملہ وزارت خزانہ کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس چیئرمین قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت ہوا، جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے اسٹیٹ بینک کو 21 ارب روپے جاری کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ، وزیر تجارت نوید قمر، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، وزارت خزانہ کے حکام، اٹارنی جنرل آف پاکستان، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے شرکت کی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ ایک سال سے کمیٹی کے اجلاس میں نہیں آئے، ہم کئی بار کہہ چکے ہیں۔

کمیٹی کے رکن برجیس طاہر نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، یہ طریقہ کار درست نہیں، سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے میں ترمیم کرکے ملکی سیاسی نظام کا بیڑا غرق کردیا، سپریم کورٹ نے بھی اب آرٹیکل میں ترمیم کر دی ہے۔   فنڈز کا اجرا حکومت کی صوابدید ہے، سپریم کورٹ گورنر کو کیسے بتا سکتی ہے؟

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا کہ دو انتخابات پر خرچ کرنا ملکی مفاد میں نہیں، آئین کا آرٹیکل بالکل واضح ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، لیکن پاکستان کا آئین سب سے پہلے ہے۔ ہم نے آئین کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔  افسران آئین کو پس پشت ڈال کر پیسے کیسے دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل اگر فنڈز کی فراہمی کا عمل غیر آئینی ثابت ہوا تو سٹیٹ بنک کے ملازمین تنخواہیں ادا کر کے 21 ارب پورے کر لیں گے۔  ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنے کے حکم کا معاملہ بھی پارلیمنٹ سے رجوع کیا جائے۔

اجلاس میں موجود اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر وزارت خزانہ مطالبہ کابینہ اور قومی اسمبلی کو بھجوائے، حتمی منظوری قومی اسمبلی نے دینی ہے۔ جہاں تک پروسیسنگ کا تعلق ہے تو ایگزیکٹو اتھارٹی کو سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنا ہوگا، وزارت خزانہ، وفاقی کابینہ بھی اس سمری کی منظوری دے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔