صحت اور تعلیم کے میدان میں سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،شہباز شریف 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کے میدان میں سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی ٹرانسپلانٹیشن اسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ پاکستان میں سینٹر بنائیں گے، پی کے ایل آئی اسی سوچ کے نتیجے میں بنی

انہوں نے کہا کہ پی کے ایل آئی میں گلگت، بلتستان اور کشمیر کے لیے مفت گرافٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ خدارا ہم عوامی خدمت کے میدان میں سیاست پر پابندی نہ لگائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حنیف عباسی کو ہرانے کے لیے ثاقب نثار الیکشن ایجنٹ کے طور پر شیخ رشید کے حلقے میں گئے۔ ثاقب نثار اپنے بھائی کو پی کے ایل آئی میں لگانا چاہتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت میں بلاکر ڈاکٹر کی بے عزتی کی، عوام کی خدمت کرنے والے نیازی، نیب گٹھ جوڑ نے انہیں جیل بھیج دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔