اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) سے سعودی عرب کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی ایک ویڈیو شیئر کی۔
اماراتی خلاباز سلطان ال نیادی اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ناسا کے 6 ماہ طویل مشن پر ہیں اور وہاں سے وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔
پیر کو رمضان المبارک کی 27ویں شب کے موقع پر سلطان النیادی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر خلا سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی تصاویر شیئر کیں سلطان النیادی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے زمین پر نظر آنے والے اندھیرے میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی نظر آرہی ہیں۔سلطان ال نیادی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا۔”ان بابرکت راتوں پر سعودی شاہ سلمان کے بچوں کے لیے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف سے تحفہ،”
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب کا پہلی خاتون خلاباز کو خلائی مشن پر بھیجنے کا اعلان
واضح رہے کہ 28 اپریل کو سلطان النیادی ناسا کے فلائٹ انجینئر اسٹیفن باؤن کے ساتھ ساڑھے 6 گھنٹے طویل ‘اسپیس وا کا حصہ ہوں گے جس کے بعد وہ خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے عرب خلاباز بن جائیں گے۔متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے 2 مارچ کو کینیڈی خلائی اسٹیشن سے خلا میں اپنے سفر کا آغاز ناسا کے مائیکرو گریوٹی میں انسانی خلیوں کی نشوونما پر تجربات کرنے کے مشن کے حصے کے طور پر کیا۔
مزید پڑھیں
پہلی سعودی خاتون اور مرد اگلے ماہ خلائی مشن پر روانہ ہونگے
اسپیس واک میں خلابازوں کا اسٹیشن کی دیکھ بھال کے کام میں حصہ لینے کے لیے خلائی جہاز یا خلائی اسٹیشن سے باہر نکلنا شامل ہوتا ہے۔ خلابازوں کو انجینئرنگ، روبوٹکس اور لائف سپورٹ سسٹم میں بے پناہ مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔