اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پنجاب میں 14 مئی کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو ہونے والے الیکشن کے حوالے سے (ن) لیگ کی پوزیشن واضح ہے، شیڈول کے مطابق امیدوار آج ہی ٹکٹ جمع کرا سکتے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب الیکشن کیس کی فل کورٹ میں سماعت کریں، حکومت کا مطالبہ
ن لیگ کا شروع سے موقف رہا ہے دوصوبوں کے الگ الگ الیکشن سے مسائل میں اضافہ ہوگا
حکومت اور بالخصوص ن لیگ کا موقف ہے کہ الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیے
الیکشن کے حوالے سے مذاکرات پر بھی بات چیت کی جارہی ہے اور عید کے بعد مذاکرات میں بڑی پیشرفت کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے
پنجاب الیکشن ،ہمارے امیدواروں نے کاغذات واپس نہیں لئے ، مریم اورنگزیب
ادھرسپریم کورٹ میں بھی اس حوالے سے کیس زیر سماعت ہے عدالت نے قرار دیا ہے کہ مذاکرات کی مہلت دی جاسکتی ہے تاہم یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ مقررہ تاریخ کو پنجاب میں الیکشن نہ کرائے جائیں ۔