کینیڈا کے ایئرپورٹ سے چار ارب روپے مالیت کا سونا غائب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کے مصروف ترین ایئرپورٹ پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 15 ملین ڈالر (تقریباً چار سو چار ارب روپے) کا سونا چوری ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین پولیس حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوائی جہاز سے کنٹینر اتارنے کے بعد ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

ریجنل پولیس انسپکٹر سٹیفن ڈوسٹن نے بتایا کہ طیارہ معمول کے مطابق لینڈ کیا گیا جس کے بعد کنٹینر کو اتار کر ہولڈنگ کارگو میں لے جایا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کنٹینر میں سونے کے علاوہ دیگر قیمتی اشیاء کی کھیپ بھی تھی۔ چوری کا واقعہ کنٹینر کو ہولڈنگ کارگو میں رکھنے کے فوراً بعد پیش آیا، جس پر پولیس کو کنٹینر کے گم ہونے کی اطلاع دی گئی۔

تاہم پولیس نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا کہ یہ کنٹینر کہاں سے آیا، اس کی آخری منزل کیا تھی اور اس میں سونے کے علاوہ کون سی قیمتی چیزیں تھیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com