اردو وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پیرو میں ایک مشہور دریا ہے جو سال کے چند مہینوں تک سرخ اور گرم گلابی ہو جاتا ہے۔
اس دوران دنیا بھر سے لوگ اسے دیکھنے آتے ہیں۔یہ دریا مشہور شہر کیوسکو سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اسی مناسبت سے اسے ‘دریائے کیوسکو کہا جاتا ہے۔
اسی دریا کے ساتھ ساتھ رنگ برنگی پہاڑیوں کی شکل میں ایک اور قدرتی عجوبہ بھی ہے جسے ‘ پیلکو یورینومائونٹین کہا جاتا ہے۔
کیوسک دریا کو دنیا کا تنگ ترین دریا بھی کہا جا سکتا ہے کیونکہ کئی جگہوں پر اس کی چوڑائی چند میٹر ہے۔ لیکن یہ صرف چند کلومیٹر تک ہی سرخ رہتا ہے کیونکہ اطراف کی چھوٹی ندیاں ملنے سے اس کی سرخی ماند پڑ جاتی ہے
واضح رہے کہ دریا کا رنگ تقریباً آٹھ ماہ تک بھورا رہتا ہے تاہم دسمبر سے اپریل تک اس کا رنگ بدل جاتا ہے۔ ایسا اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ پیرو میں برسات کا موسم ہے۔ اس طرح اطراف کی مٹی کا پانی گزرتے دریا میں ملتا ہے۔
پہاڑی مٹی میں آئرن آکسائیڈ کی کثرت کی وجہ سے دریا کا رنگ سرخ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ کبھی کبھی اتنا گلابی ہو جاتا ہے جیسے دودھ میں سرخ شربت ملا دیا گیا ہو۔