اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف نے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر خیبرپختونخوا میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن سے متعلق ممکنہ فیصلہ نہ ماننے کے بعد تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر اتوار کو صوبے بھر میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ بتائے عدالت ہے یا پنچائت، عمران سے مذاکرات پارلیمنٹ کی توہین ہے، فضل الرحمان
پشاور کے ضلعی صدر محمد عاطف نے کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکاری ہے ہر سطح پر مظاہرے کیے جائیں گے۔
تحریک انصاف نے پشاور آزادی تحریک کے لیے کوآرڈینیٹرز بھی نامزد کیے ہیں، رحمان جلال کو ضلع پشاور اور یونس ظہیرالدین کو سٹی میٹروپولیٹن کوآرڈینیٹر نامزد کیا گیا ہے۔