فخر کی شاندار سنچری، پاکستان کی نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان نے فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو 5 ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سیریز کا پہلا ون ڈے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے، ول ینگ اور ڈیرل مچل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ڈیرل مچل نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ ول ینگ نے بھی 86 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں

پانچویں ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ نے سیریز برابر کر دی

نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے فخر زمان اور امام الحق کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 124 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔امام الحق 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے بھی 49 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود نے ایک اور آغا سلمان 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بلیئر ٹکنر، ایش سوڈھی اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں وکٹ بہتر ہوگی، ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا، ہم ٹاس جیت کر بولنگ کرتے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابر ہونے کے بعد شاہین اب پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں کیویز کے مدمقابل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔