157
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادویات کی قیمتوں میں 14 سے 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
تفصیل کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں روزویلٹ ہوٹل، گندم کی خریداری اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ای سی سی نے ادویات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ چودہ سے بیس فیصد اضافے کی اجازت دے دی۔
اسی طرح عام ادویات کی قیمتوں میں مہنگائی کے ستر فیصد کے برابر اضافے کی اجازت دی گئی ہے لیکن قیمتوں میں بیس فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔