بھارت ،امتحان میں فیل ہونیوالے 9 بچوں نے خودکشی کر لی

بھارت میں امتحان کے نتائج آنے کے 48 گھنٹوں کے اندر 9 بچوں نے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں 10 لاکھ بچوں نے 11ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کی جن میں سے 11ویں جماعت کے 61 فیصد اور 12ویں جماعت کے 72 فیصد نتائج آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو آندھرا پردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد اگلے 48 گھنٹوں میں بچوں کی خودکشی کے 9 واقعات رپورٹ ہوئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امتحانات میں ناکامی پر خودکشی کرنے والوں میں لڑکیاں بھی شامل ہیں اور خودکشی کرنے والے زیادہ تر بچوں کا تعلق نامور تعلیمی اداروں سے ہے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرا چودھری نے طلبہ کی خودکشی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں کہاں غلطیاں ہو رہی ہیں۔ بچے اپنی جانیں لے رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔