بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے کشمیری کی موت کو خودکشی بنانے کی سازش بے نقاب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے والے کشمیری کی موت کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوششیں بے نقاب ۔

بھارتی میڈیا نے بھی اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے موت کو خودکشی قرار دینے میں فعال کردار ادا کیا۔

بھارتی صحافی منیش شرما کی آڈیو لیک نے خبر بریک کر دی، لیک ہونے والی آڈیو میں بھارتی صحافی کو اپنے ماتحتوں کو حقائق کو مسخ کرنے کی ہدایات دیتے سنا جا سکتا ہے۔ مقتول کے اہل خانہ نے واقعہ کے حوالے سے مجسٹریٹ کی انکوائری رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

مقتول مختار شاہ کے بھائی کے مطابق مختار کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، مختار کو پولیس نے تشدد کرکے شہید کیا۔ اس سے قبل مختار شاہ کا بھارتی پولیس کی جانب سے اپنے اوپر کیے جانے والے تشدد سے متعلق ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔مختار شاہ کو پونچھ دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں 21 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com