مردم شماری میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ناانصافی کی جارہی ہے، ایم کیو ایم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی میں ڈیجیٹل مردم شماری میں سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری کے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ناانصافی کی جارہی ہے۔
کنوینر خالد مقبول صدیقی نے سینئر رہنما مصطفی کمال اور دیگر کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہریوں کو شمار نہیں کیا گیا

ان کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے حوالے سے ہمارے تحفظات درست ثابت ہوئے ہیں، کراچی کی آبادی گزشتہ مردم شماری سے بھی کم ہوئی ہے، کراچی کے ساتھ 50 سال سے ناانصافی ہورہی ہے، کراچی والوں سے درخواست ہے کہ اعداد و شمار درست کریں۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہر فرد کی گنتی بھی ریاست کی اہم ذمہ داری ہے، ہمیں بار بار اعتراضات، التجائیں اور اپیلیں کرنی پڑتی ہیں کہ ہماری درست گنتی کی جائے
مصطفی کمال
اس موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے ایم کیو ایم کے پاس مردم شماری کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ عجیب بات ہے کہ ہمیں خود کو کھونے کے لیے پورے ملک کا چکر لگانا پڑتا ہے۔ مردم شماری میں تقریبا 10 لاکھ گھروں کی گنتی نہیں ہوئی، شہر کی دیگر سیاسی جماعتوں کا اس عمل میں کوئی عمل دخل نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کوئی رعایت یا زمین کا ایک ٹکڑا نہیں مانگ رہے ہیں۔ جب ہم پہلی بار شکایت لے کر گئے تو دوست ناراض ہو گئے۔ گزشتہ ملاقات میں وزیراعظم نے ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com