اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ ن ے قائد میاں نواز شریف اور دیگر سینئر رہنما بھی شریک ہوئے۔ سیاسی، جماعتی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مذاکرات ملک و قوم کے لیے ہوتے ہیں
20 سال سے تحریک انصاف کے مطالبات دیکھ رہے ہیں پورے نہیں ہورہے،نواز شریف
نواز شریف نے کہا کہ ہمیں عوام کے مسائل کے حل اور مہنگائی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کے لیے پالیسیاں بنائی جائیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ملک و قوم کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات کام کیا جسے ملک دشمنوں نے ساڑھے 3 سال میں تباہ کر دیا۔ عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ کچھ لوگ ہیں جو ترقی کو نہیں سمجھتے۔ عوام کو ایسے لوگوں سے بچنا ہے اور ہمیں صرف ملک و قوم کا سوچنا ہے۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہت جلد عوام کو عوامی ریلیف کی خوشخبری سنائیں گے، ریلیف پیکج سے عوامی مشکلات میں کمی آئے گی، انتخابات کی تاریخ اور دیگر معاملات کا فیصلہ مل کر کیا جائے۔ ، ملک کی بہتری اور ترقی کے لیے اتحادیوں سے محنت کر رہے ہیں، جلد عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔