اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جانسن خلائی مرکز میں ایک کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ کاربوتھرمل ریڈکشن ڈیموسٹریشن (CARD) نامی ٹیسٹ ویکیوم چیمبر میں کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ویکیوم چیمبر میں ہوا بالکل نہیں ہے بلکہ اس میں ویکیوم جیسی حالت ہوتی ہے۔
اسی ویکیوم چیمبر میں یہ تجربہ چاند جیسی مٹی کی مصنوعی حالت پر کیا گیا ہے۔ یہاں مٹی سے مراد باریک ذرات کی خاک ہے جو چاند کو ڈھانپتی ہے۔ مٹی سے آکسیجن کا کامیاب اخراج چاند پر طویل عرصے تک انسانی موجودگی کو ممکن بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
15 فٹ قطر کے تھرمل ویکیوم چیمبر میں چاند جیسی صورتحال پیدا کی گئی تھی، اور مٹی کو لیزر کے ذریعے گرم اور پگھلا دیا گیا تھا۔ اس عمل کو کاربوتھرمل کہا جاتا ہے کیونکہ مواد میں پھنسی گیسیں اس طریقے سے باہر نکل جاتی ہیں۔ کاربن مونو آکسائیڈ اور آکسیجن کو پھر ویکیوم چیمبر سے کشید کیا جاتا ہے۔توقع ہے کہ اس عمل سے چاند پر رہنے والے اپنی آکسیجن بھی خود بنا سکیں گے۔