180
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان جاری مذاکراتی عمل پر سوال اٹھایا۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کا نتیجہ کیا نکلے گا، وہ صرف دلائل دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پنچایت جو مذاکرات کے لیے قائم کی گئی ہے معلوم نہیں کہ یہ جائز طریقے سے قائم کی گئی ہے یا غیر قانونی طریقے سے؟ عمران خان نے تین شہروں میں جلسے کرنے کا بیان دیا ہے، وہ جلسے جلد شروع کریں تاکہ مذاکراتی عمل سے ہماری جا ن چھوٹ جائے
واضح رہے کہ ملک میں بیک وقت انتخابات کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس کے دو دور مکمل ہو چکے ہیں،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان حتمی مذاکرات 2 مئی کو ہوں گے۔دریں اثنا عمران خان نے مذاکرات کے لیے 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی شرط رکھی ہے۔