172
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 مئی کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کو واضح طور پر ناممکن قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تین رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مذکورہ تاریخ پر صوبائی انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے کی مزید سماعت کے لیے کوئی تاریخ طے نہیں کی ہے۔
مقررہ تاریخ تک ضروری انتظامات مکمل کرنا ممکن نہیں جبکہ انتخابات کے التوا یا منسوخی کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو مزید سماعت پر طلب نہیں کیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے گزشتہ ماہ 4 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔