اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز) اسٹاف لیول کا معاہدہ: آئی ایم ایف پاکستان کے لیے مزید بیرونی فنانسنگ کی تصدیق کا منتظر
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ کب ہوگا؟ ابھی تک کوئی گرین سگنل نہیں آیا۔
پاکستان کی تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان عملے کی سطح کے معاہدے پر کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اب بھی بیرونی فنانسنگ کی تصدیق کا منتظر ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سعودی عرب اور یو اے ای کی تصدیق مل گئی ہے تاہم اب مزید بیرونی فنانسنگ کی تصدیق کا انتظار ہے جس میں ورلڈ بینک سے 2 ارب ڈالر اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 900 ملین ڈالر کی فراہمی شامل ہے۔
دوسری جانب پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ تمام سابقہ اقدامات پر عمل درآمد کے باوجود عملے کی سطح پر معاہدہ نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔
واضح رہے کہ عملے کی سطح پر معاہدہ نہ ہونے کے باعث پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے جب کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بدستور 4.4 ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر ہیں۔