281
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران خان اور اسد عمر نے 120 سے زائد مقدمات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران خان اور اسد عمر نے 120 سے زائد مقدمات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف سو سے زائد مقدمات درج ہیں، ہزاروں کارکنوں کو گرفتار اور حراست میں لیا گیا، کئی کارکن تاحال لاپتہ ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی،عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
انہوں نے استدعا کی کہ مقدمات کی تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے، اسلام آباد میں کارکنوں کی گرفتاری اور گمشدگی کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جائے، عمران خان کے خلاف فوجداری قوانین کے غیر ضروری اور غلط استعمال کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
لاہورہائیکورٹ، عمران خان کے خلاف دائر مقدمات کے لیے لارجر بینچ تشکیل
عمران خان نے درخواست میں کہا کہ عدالت کارکنوں کی جبری گمشدگی اور گرفتاری روکے اور اسی الزام کے تحت درج مقدمات کو کالعدم قرار دے۔