پرویز الہٰی کی حفاظتی ضمانت منظور ،عدالت نے فوری گرفتاری روک دی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی 15 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے فوری گرفتاری سے بھی روک دیا۔

چوہدری پرویز الہٰی گرفتارنہ ہوسکے، پولیس اہلکاروں نے علاقے کو سیل کردیا

گھر پر کارروائی کے دوران حملہ کیس میں پرویز الہی ضمانت کے لیے لاہور کی عدالت پہنچ گئے، سابق وزیر اعلی پنجاب نے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس اسجد جاوید گھرال نے چوہدری پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل پرویز الہی کا کہنا تھا کہ انسداد بدعنوانی کیس میں ہائی کورٹ سے حفاظتی بانڈ کی منظوری دی گئی، روزانہ کی بنیاد پر مقدمات دائر کیے جا رہے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ اگر کوئی اور نیا مقدمہ درج ہو تو حفاظتی ضمانت کی درخواست دوبارہ دائر کریں۔
بعد ازاں عدالت نے چوہدری پرویز الہی کی 15 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے چوہدری پرویز الہی کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

پرویزالہٰی پر دہشتگردی کا مقدمہ درج،فرار کیسے ہوئے ،تفصیلات سامنے آگئیں

توہین عدالت کی درخواست دائر
سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 6 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی، عدالتی حکم کے باوجود پولیس کی جانب سے گرفتاری کے لیے آپریشن کیا گیا، پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کی کوشش توہین عدالت کے مترادف ہے۔ .
پرویز الہی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر آئی جی پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔