311
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپیکر آفس نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو قومی اسمبلی کی کارروائی کا ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے سپیکر کے خط پر قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا تاہم رجسٹرار آفس کے زبانی حکم پر سپیکر آفس نے متعلقہ ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے تحریری طور پر قومی اسمبلی کے 5 اجلاسوں کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کرلیا، اس کے علاوہ رجسٹرار آفس نے اسپیکر آفس سے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
رجسٹرار آفس نے سپیکر آفس سے 6، 10، 17، 26 اور 27 اپریل کی قومی اسمبلی کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے جبکہ سپیکر آفس نے تاحال رجسٹرار سپریم کورٹ کو متعلقہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔