اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں آئین کی تشریح، کانگریس اور سپریم کورٹ کے اختیارات پر بحث ہونے لگی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے عدلیہ کے اجلاس میں جوڈیشری کمیٹی نے بل سپریم کورٹ میں لانے پر غور کیا۔
نئے ضابطہ اخلاق کا اطلاق بل کے ذریعے سپریم کورٹ میں ہوگا۔ بحث کے دوران کمیٹی کے سامنے گواہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق بل کے مخالفین نے سپریم کورٹ کے اس طرح کا بل لانے کے اختیار پر سوال اٹھایا جب کہ بل کے حامیوں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججوں نے اپنے اوپر ایسا کوئی اخلاقی ضابطہ لاگو نہیں کیا۔
امریکی سپریم کورٹ کے جج نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے برسوں سے بند کمپنی سے ہزاروں ڈالر سالانہ لیے،واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ کے جج کلیرنس تھامس پر جائیداد اور رقم لینے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2006 سے جج کلیرنس تھامس نے بند کمپنی سے 50 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر وصول کیے۔ امریکی جج کلیرنس تھامس نے بھی ری پبلکنز کے خرچے پر شاہی غیر ملکی دوروں کا اعتراف کیا۔